مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے لاپتا صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن میوچن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اگلے ہفتے ہونے والے سعودی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت نہیں کر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ امریکہ کی عدم شرکت کی وجہ سے برطانیہ، فرانس، جرمنی ، ہالینڈ بھی اپنے اقتصادی ماہرین اور کاروباری افراد کو سمٹ سے دست بردار کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف چیف اور فرانس کے حکام بھی سرمایہ کاری سمٹ کا حصہ نہیں بن رہے۔
امریکہ نے لاپتا صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔
News ID 1884903
آپ کا تبصرہ